خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے 34 دہشتگردہلاک

0

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 34 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ 24 فروری کو خیبر پختونخوا میں چار مختلف مقابلوں کے دوران 26 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے بتایا گیا ہے۔

دہشتگرد حملے،اسکولوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ

بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن خیل شمالی وزیرستان کے قریب سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے درانداز گروہ کو مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خوارج دہشت گرد ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔

لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین خوارج دہشت گرد مارے گئے جبکہ بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران دس خوارج دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح میرعلی شمالی وزیرستان میں بارہ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سبمبازہ ژوب بلوچستان میں جھڑپ کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.