ضلع خیبر میں افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ افغان طالبان نے طورخم اور تیراہ کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
ٹی20 ورلڈکپ : انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے فینز مایوس، سابق کرکٹرز کی بھی تنقید
ترجمان کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے جارحیت کو خاموش کرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپیں سرحدی علاقے کے تین مختلف مقامات پر تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے تمام اہلکار محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
وزیراعظم کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی نئی اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا اور پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔