لاہور:رہنماآئی پی پی عون چودھری نےکہاہےکہ آپ کالیڈرتوشہ خانہ کی چوری،9مئی کی دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم اس ملک سے کسی کو ایسے نہیں کھیلنے دیں گے آپ وکلا برادری سے تعلق رکھتے ہیں سیاست کریں یا اس شعبے کی عزت رکھیں، میں وکلا برادری کی بہت عزت کرتا ہوں۔تفصیلات کےمطابق رہنمااستحکام پاکستان عون چودھری کاپریس کانفرنس میں کہناتھاکہ آج آپ کے سامنے حقائق لانے والا ہوں، ایسا ماحول بنایا جا رہا کہ ظلم کہیں اور ہو رہا اور مظلوم کوئی اور ہے، میں این اے 128 سے الحمداللہ کامیاب ہوا اور میرا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ،میں فارم 47 پر جیتنے والا امیدوار ڈکلیرہوتا ہوں ، سلمان اکرم کی جانب سے عدالت سے سٹے لے لیا گیا، سٹے خارج ہوا تو راجہ صاحب الیکشن کمیشن پہنچ گئے ۔عون چودھری کامزیدکہناتھاکہ سلمان اکرم ہائی کورٹ سے میرا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن واپس کرواتے ہیں ،ان کو ایکسٹرا پروٹوکول دیا جاتا ہے جو فضاانہوں نے قائم کر دی ہے ،ہمارے فارم 45 غلط ہیں ان کے ٹھیک ہیں، انہوں نے ای سی پی کی ایک جعلی ویب سائٹ بنا رکھی ہے، چوہدری سالک کا بھی فیک ٹویٹر اکاوئنٹ بنا کر پراپیگنڈا کیا گیا۔رہنماآئی پی پی کاکہناتھاکہ میں وکلا برادری کی بہت عزت کرتا ہوں، کالے کوٹ میں یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مرضی کریں وکلا عزت کے قابل ہیں لیکن اگر کالے کوٹ کی عزت کروائی جائے،یہ سمجھتےہیں کہ ہم جو کریں گے وہ قانون ہے،ہمیں قانون کے دائرے میں رہنا ہے۔عون چودھری کامزیدکہناتھاکہ یہ میرا پانچواں الیکشن ہے میرا بھائی یو سی چیئرمین رہا ایم پی اے رہا ہماری روایات میں ہے کہ ہم ہارنے پر دوسرے امیدوار کو مبارکباد دیتے ہیں، اب انہوں نے گردان باندھی ہوئی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے جہاں آپ ہار گئے وہاں دھاندلی ہوگئی جہاں جیت گئے وہاں سب ٹھیک ہے، ہم اس ملک سے کسی کو ایسے نہیں کھیلنے دیں گے آپ وکلا برادری سے تعلق رکھتے ہیں سیاست کریں یا اس شعبے کی عزت رکھیں۔آئی پی پی رہنماکاکہناتھاکہ جمعہ جمعہ 4 دن سے آپ نام نہاد لیڈر بنے ہیں آپ کا لیڈر توشہ خانہ کی چوری، 9 مئی کی دہشت گردی میں ملوث ہے ،میں سب جانتا ہوں مجھے مجبور نہ کریں میں اپنا منہ کھولوں میں نے دن رات آپ کی پارٹی کے لیے کام کیا ،آپ کی پاکستان میں معاشی اور ڈیجیٹل دہشت گردی آپ پھیلا رہے ہیں۔عون چو دھری کامزیدکہناتھاکہ میرا سوال ہے کس حیثیت سےآپ آراوز کے دفتر گئے، ان کے لوگوں نے اپنی مرضی کے رزلٹ بنانے کیلئے زور دیا، ہمارے خاندان کا کوئی فرد آر او ز کے دفتر میں نہیں تھا،یہ لوگ اپنے خاندان سمیت دیگر افراد کیساتھ وہاں کیوں موجود تھے،آر او دفتر میں باقاعدہ لڑائی جھگڑے کا ماحول بنایا گیا،سلمان اکرم کے لوگوں نے آر او دفتر میں ہوائی فائرنگ کی، ہم جو فارم 45دیں وہ غلط، جو فارم 45 یہ دیں وہ ٹھیک ہے،سلمان اکرم شرافت کا لبادہ اوڑھے بیٹھے ہیں،ان کا اصل چہرہ کچھ اور ہے۔آئی پی پی رہنماکاکہناتھاکہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آفیسر لاہور کی طرف سے ایک رپورٹ ملی، اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ25 اور26 جنوری کی رات کے درمیان سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر تشدد کیا،میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو اغوا کیا گیا، ان کے خلاف ملازمین کو اغوا کرنے کی ایف آئی آر بھی کاٹی گئی ، ابھی میں آپ کے خلاف سائبر کرائم میں بھی جاوں گا۔