علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور نے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ رات گیارہ بجے ڈپٹی سی ایس او نے ان کے سکیورٹی اہلکاروں کو کلوز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کے مطابق ان کے پاس خیبر پختونخوا حکومت کی فراہم کردہ ایک جیمر گاڑی، ایک ڈبل کیبن گاڑی اور 14 سکیورٹی اہلکار موجود تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم: شناختی کارڈز میں کیو آر اور جدید سکیورٹی فیچرز شامل
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اہلکاروں نے انہیں سکیورٹی واپس کرنے کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ وہ مزید سکیورٹی نہیں لیں گے اور اگر بعد میں سکیورٹی واپس بھی کی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے سکیورٹی واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایسی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔