سندھ کابینہ نے متاثرین سانحہ گل پلازہ کیلئے7 ارب روپے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے متاثرین سانحہ گل پلازہ کیلئے7 ارب روپے کی منظوری دیدی

0

سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاوضے کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے مطابق کابینہ نے ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اختیارات کی منظوری بھی دی جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت فوری جرمانہ عائد کرنے اور کارروائی کرنے کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔

جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون

اس موقع پر مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سخت نگرانی جاری رکھی جائے گی اور ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں کابینہ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی فنانس کمیٹی کی سفارشات بھی منظور کر لیں۔ شہر کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے 7 ارب روپے کے معاوضے کی منظوری دی گئی۔

ترجمان کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کے لیے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی گرانٹ اور کچے کے علاقوں میں آپریشن کے لیے سندھ پولیس کو 56 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں نوجوانوں کی تربیت کے لیے پیپلز آئی ٹی پروگرام فیز ٹو کے تحت 90 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.