کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سوئی سدرن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں گیس کی بندش سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں اور شہر میں گیس سپلائی کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن تیسرے ششماہی جائزے کیلئے کل سے پاکستان کا دورہ کرے گا
اعلامیے کے مطابق مختلف علاقوں سے گیس بندش کی شکایات ہیلپ لائن 1199 پر موصول نہیں ہوئیں، تاہم بعض گھروں میں کمپریسر کے استعمال کے باعث دیگر صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ماہِ رمضان میں گیس کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے اور سوئی سدرن سحر 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔