شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد، نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل

شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد، نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل

0

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ پر جانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

سینٹرل ایشیا کا متبادل روٹ بنالیا، آلو کی برآمد کیلئے ازبکستان سے معاہدہ کیا: وفاقی وزیر کی بریفنگ

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے درخواست خارج کر دی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے پاکستان نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے کیونکہ سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا کیونکہ ہائی کورٹ پہلے ہی عمرہ پر جانے کی اجازت دے چکی ہے، اس لیے یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے کہ کسی بھی مقدمے کی بنیاد پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جا سکتے، اور اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ نے نواز شریف، شہباز شریف، پرویز مشرف، ایان علی اور فریال تالپور کیسز میں اصول واضح کیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہیں یہ سن کر حیرت ہوئی کہ ان کا نام ای سی ایل میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ ہائی کورٹ سے عمرہ پر جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے رجوع کریں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.