پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث قومی خزانے کو فائر وال منصوبے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔
پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ فائر وال منصوبہ بانی پی ٹی آئی فوبیا کا نتیجہ تھا اور اس کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن کاروبار شدید متاثر ہوئے جبکہ لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر 40 ارب روپے کی فائر وال ناکام ہوئی ہے تو اسے دوبارہ بنایا جائے گا، اور اگر دوسری بار بھی ناکام ہوئی تو تیسری بار بھی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر اگر 40 ارب یا 400 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جس نے اس یلغار سے خود کو محفوظ نہ کیا ہو۔