جوا ایپ پروموشن کیس میں عدالت نے یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے ہیں اور انہیں یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی مشروط اجازت بھی دے دی ہے۔
محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرر وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے ان کے فریز شدہ بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے انہیں یوٹیوب چینل پر مخصوص حدود میں ویڈیو اپلوڈ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے چینل پر زیر التوا کیس سے متعلق گفتگو کر سکتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ چینل کی 27 ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کو اعتراض ہے تاہم انہیں حذف کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کر لیا جبکہ ادارے کی جانب سے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے۔
پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔