زکوۃ و عشر ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے منظور

زکوۃ و عشر ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے منظور

0

سینیٹ آف پاکستان نے زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے۔ قومی سلامتی کونسل اور ضابطہ فوجداری سے متعلق ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2025 اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا کی تردید کر دی

سینیٹ کے اجلاس میں اہم قانون سازی کرتے ہوئے زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2025 کی ایوان نے منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ترمیمی بل 2022 بھی منظور کر لیا گیا ہے جسے سینیٹر سعدیہ عباسی نے پیش کیا تھا۔

قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل 2023 اور ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2024 بھی متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے ہیں، یہ دونوں بل سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے پیش کیے گئے تھے۔

تاہم سینیٹر شہادت اعوان نے پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2023 اور سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 واپس لے لیے، جس پر سینیٹ نے بلوں کی واپسی کی تحریک منظور کر لی۔

چیئرمین سینیٹ نے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2025 کو مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا جبکہ سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پیش کردہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی بل بھی مزید جائزے کے لیے قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.