پنجاب اسمبلی میں ن لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ ہر اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد کرے گی اور اپوزیشن کے رویے کے مطابق مؤثر اور بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بھرپور جواب دیں گے، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائےگا: حکومت کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی نعرہ بازی کی صورت میں حکومتی اراکین بھی بھرپور ردعمل دیں گے اور اس حوالے سے حتمی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ ہر رکن کو ماہانہ ریفریشمنٹ فنڈ کی مد میں بیس ہزار روپے چیف وہپ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے مثبت کردار کو بھی سراہا گیا جبکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر قانون رانا اقبال نے کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پارلیمانی کیلنڈر کے بارے میں بریفنگ دی اور چیف وہپ نے اراکین کو آئندہ ایوان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.