پنجاب: ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پرقبضے دلوانے کے تمام فیصلے کالعدم قرار

پنجاب: ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پرقبضے دلوانے کے تمام فیصلے کالعدم قرار

0

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ کے تحت قائم ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پر قبضہ دلوانے سے متعلق تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے کمیٹیوں کی کارروائیوں کے خلاف دائر تمام درخواستیں ٹربیونل کو منتقل کرتے ہوئے جائیدادوں سے متعلق ہائیکورٹ کے سابقہ فیصلے برقرار رکھے۔

پے در پے حادثوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ قوانین کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ ٹربیونل تمام درخواستوں کو نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت سن کر فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں
غیرقانونی قبضہ قابل سزا جرم قرار، پنجاب حکومت پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی آرڈیننس دوبارہ لے آئی
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی آنر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون میں 80 فیصد تبدیلیاں کی جا چکی ہیں، جبکہ قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر بعد میں غور کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو پراپرٹی اونرشپ قانون میں کی گئی ترامیم سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ڈی آر سی کمیٹیوں کے پاس عدالتی اختیارات نہیں ہوں گے، جبکہ ٹربیونل میں ریٹائرڈ جج کی بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج تعینات کیا جائے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ زیر سماعت مقدمات کو ٹربیونل منتقل کرنے کا فیصلہ متعلقہ عدالت کی صوابدید ہوگا، اور ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف آئینی عدالت، سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.