شرح سود میں کمی اور سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں: سی ای او اسٹاک ایکسچینج

شرح سود میں کمی اور سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں: سی ای او اسٹاک ایکسچینج

0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ سبزواری نے کہا ہے کہ مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی ہے۔

بر طانیہ کا جعلی ویزے پر کام دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ تقریب کے موقع پر سی ای او فرخ سبزواری نے کہا کہ شرح سود میں کمی اور سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کی صورتحال اور کمپنیوں کے مالی نتائج بھی مارکیٹ کی سمت پر اثر ڈال رہے ہیں اور مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔

فرخ سبزواری کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کیا رخ اختیار کریں گی، فی الحال یہ بھی ایک معمہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.