سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سابق ممبر قانون ساز اسمبلی پی ٹی آئی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشین کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں، دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔