خیبر پختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، ریگولرائزیشن فیس مقرر

خیبر پختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، ریگولرائزیشن فیس مقرر

0

پشاور: خیبرپختونخوا میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ پلان منظور کرنے اور ریگولرائزیشن کی فیس مقرر کر دی ہے۔

حکومت سے کوتاہیاں ہوئی ہوں گی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے: شرجیل میمن

عمارتوں اور لینڈ یوز فیس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق رہائشی عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان کی منظوری یا ریگولرائزیشن فیس 10 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمرشل عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان کی منظوری یا ریگولرائزیشن فیس 20 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رہائشی لینڈ یوز فیس 2 ہزار روپے، کمرشل لینڈ یوز فیس 10 ہزار روپے جبکہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے لینڈ یوز فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیس مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور مکمل ادائیگی کے بغیر کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔ اعلامیے کو فوری طور پر نافذ العمل کر کے سابقہ نوٹیفکیشنز منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.