لیاقت بلوچ کی محمود اچکزئی سمیت اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں، تحریک پر تبادلہ خیال

لیاقت بلوچ کی محمود اچکزئی سمیت اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں، تحریک پر تبادلہ خیال

0

لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی اپوزیشن قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشرق وسطیٰ پر اسرائیلی قبضے سے متعلق بیان، سعودی عرب نے امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی بحران حل ہوں گے۔

لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل طاقت اور گولی سے حل کرنے کا طریقہ ناکام ہو چکا ہے، صوبے کے عوام حکمرانوں کے رویے اور کرپشن کے باعث ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام سے نجات چاہتے ہیں۔

لاہور میں لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی حالات اور اپوزیشن کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ لیاقت بلوچ نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمت عملی کے باعث زراعت، صنعت اور تجارت کے شعبے تباہی سے دوچار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.