پاکستان کے بیرونی قرض اور واجبات کا حجم بڑھ کر 138 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالا خوفناک واقعہ سنا دیا
اکنامک افیئرز ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 84 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 3 سال میں سود کا حجم بڑھ کر 3.59 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال سود کی ادائیگی 1.67 ارب ڈالر بڑھ گئی، سود آئی ایم ایف، عالمی بینک، اے ڈی بی اور کمرشل بینکوں کو ادا کیا گیا، سعودی عرب اور چین نے بھی سیف ڈپازٹس پر سود وصول کیا۔
دستاویز کے مطابق سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ 13 ارب 32 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے، پاکستان کے نیٹ بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال 1.71 ارب ڈالر اضافہ ہوا جبکہ پاکستان نے گزشتہ 3 سال میں 9.73 ارب ڈالر قرض کی رقم واپس کی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 10.64 ارب ڈالر کے نئے قرضے سائن کیے۔