کوہلو 2 حلقوں کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری

0

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 253 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ری پولنگ کے لیے 5 مشترکہ اور 2 خواتین پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کوہلو کے ان 7پولنگ اسٹیشنز پر 8 ہزار 263 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنرنے یہ بھی بتایا ہے کہ پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.