عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جانے کی درخواست دائر کر دی۔
گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ
شیخ رشید احمد کے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ نے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے۔ درخواست کے مطابق شیخ رشید احمد باقاعدگی سے اپنے کیسز کے لیے عدالت پیش ہوتے ہیں اور انہوں نے کبھی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔
درخواست کے مطابق عمرہ اور مسجد الحرام و مسجد نبوی ﷺ کی زیارت مقصود ہے جبکہ مقررہ مدت کے اندر وطن واپسی یقینی بنائی جائے گی۔ درخواست گزار نے عدالت سے انسانی اور مذہبی بنیادوں پر عمرہ ادا کرنے کی اجازت کی استدعا کی ہے۔