آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد

0

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ علی امین گنڈاپور ضلعی کچہری میں پیش ہوئے اور سرنڈر کیا۔

رمضان المبارک روحانی برکتوں کے ساتھ جسمانی صحت بہتر بنانے کا بھی بہترین موقع ہے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی بھی ختم کر دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو عدالت پیش ہی نہیں ہوتے رہے، جس پر علی امین گنڈاپور نے موقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی صورتحال، کرفیو اور راستوں کی بندش کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کال پر صرف لائسنس کے بارے میں پوچھ رہے تھے اور چھاپوں کے دوران ان کے موبائل بھی لے لیے گئے۔

جج نصر من اللہ بلوچ نے ریمارکس دیے کہ صرف پراسیکیوشن کے کہنے پر سزا نہیں ہو سکتی اور کیس طویل عرصے سے زیر سماعت ہے۔ وکیل صفائی نے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ احتیاط اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.