ماہرین صحت کے مطابق رمضان المبارک روحانی برکتوں کے ساتھ جسمانی صحت بہتر بنانے کا بھی بہترین موقع ہے تاہم اس کے لیے احتیاط اور اعتدال ضروری ہے۔
ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر ہالار شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 33 ملین افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں، ماہرین ذیابیطس کے مطابق رمضان میں شوگر کے مریض ڈاکٹر کے مشورے اور مناسب نگہداشت کے ساتھ روزے رکھ سکتے ہیں۔
الرجیز، نزلہ اور زکام سے بچاؤ کیلئے یونیورسل ویکسین حقیقت کے قریب
ماہرین کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے رمضان کو فیسٹول بنا دیا گیا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سحر و افطار میں احتیاط اور اعتدال اختیار کیا جائے تو رمضان بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند زندگی کی ضمانت بن سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے، مناسب غذا اور احتیاط کے ساتھ رمضان نہ صرف روحانی بلکہ جسمانی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔