لاہور ہائیکورٹ کا یتیم پوتوں کے نان نفقہ سے متعلق اہم حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ کا یتیم پوتوں کے نان نفقہ سے متعلق اہم حکم جاری

0

لاہور ہائیکورٹ نے دادا کی جائیداد سے بچوں کی کفالت کے معاملے پر قانونی پوزیشن واضح کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دادا کی وفات کے بعد اس کی جائیداد سے بچوں کی کفالت کا حق ختم نہیں ہو جاتا۔ بچوں کے نان نفقہ کی ذمہ داری صرف باپ تک محدود نہیں۔ عدالت نے کہا کہ دادا نے عدالتی حکم پر بچوں کو عبوری خرچہ دے کر اپنی ذمہ داری کا اعتراف کیا تھا۔ حالات کے مطابق بچوں کے نان و نفقہ کا فیصلہ ہوگا۔

سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد ٹرمپ کا نیا اقدام، تمام ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فیملی ایکٹ کے تحت بچوں کی کفالت کا دائرہ کار محدود نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس ازسرنو سماعت کے لیے ٹرائل کورٹ واپس بھیج دیا اور کہا کہ ٹرائل کورٹ مزید شہادتیں لے کر ازسرنو کیس کا فیصلہ کرے۔

عدالت نے کہا کہ دادا کی جائیداد کی منتقلی اور اس کے قانونی وارثوں کی ذمہ داریوں کا ازسرنو تعین ضروری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت کا تحریری فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے بچوں کے چچا محمد سعید کی درخواست کا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار بچوں کا چچا ہے اس پر ان بچوں کے خرچے کی ذمہ داری نہیں ڈالی جا سکتی۔ ورثا کا موقف تھا کہ بچوں کا دادا ایک خوشحال شخص تھا جس نے زندگی میں بچوں کا خرچہ خود اٹھایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.