اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں 100 سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا جس میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے 2000 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ حکام نے بتایا کہ پانچ اضلاع اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں آپریشن کیا گیا جبکہ مساجد کی سکیورٹی کے ساتھ سرچ مہم جاری ہے اور رمضان کے دوران 449 عبادت گاہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سخت نگرانی جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد ٹرمپ کا نیا اقدام، تمام ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا
حکام نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 100 سے زائد افغان شہری اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی نشاندہی، دستاویزاتی جانچ اور مرحلہ وار قانونی کارروائی جاری رہے گی، قانون کے مطابق قیام رکھنے والوں کو کوئی پریشانی نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہری دستاویزات درست کریں یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔