ماہِ رمضان میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات، سوئی ناردرن کا آپریشنل پلان جاری

0

لاہور: ماہِ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے Sui Northern Gas Pipelines Limited کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے سینئر مینیجمنٹ کے ہمراہ تمام ریجنل مینیجرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے دوران ایم ڈی نے رمضان کے لیے مرتب کیے گئے خصوصی آپریشنل پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر برائے پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات کے مطابق تمام ریجنل مینیجرز کو ہدایت جاری کی گئی کہ رمضان المبارک میں روزانہ صبح 3:00 بجے سے رات 10:30 بجے تک گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ سحر و افطار کے اوقات میں صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ایم ڈی عامر طفیل نے مزید ہدایت کی کہ تمام ریجنل دفاتر میں چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کا مؤثر نظام قائم رکھا جائے اور بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر فعال 24/7 سیچوئیشن رومز قائم کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موصول ہونے والی تمام شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے اور فیلڈ ٹیمیں فوری رسپانس کو یقینی بنائیں۔

کمپنی حکام کے مطابق رمضان کے دوران گیس پریشر اور سپلائی کی مسلسل نگرانی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.