افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا

0

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر ڈی مارش کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ اس حملے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے، جبکہ حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کی گئی۔

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی انسداد دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور

وزارتِ خارجہ کی جانب سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کی قیادت افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک سرگرم عمل ہے اور افغان عبوری حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود کوئی ٹھوس اور قابل تصدیق اقدام سامنے نہیں آیا۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات یقینی بنائے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.