اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے ملک میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور بھارت کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی ’پراکسی جنگ‘ کا نتیجہ ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دی جاتی، پاکستان افغانستان میں کارروائی سے باز نہیں آئے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کے مطابق ملک میں شدت پسندی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں موجود طالبان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔