بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت مستحق خواتین کیلئے خوشخبری، سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافہ

بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت مستحق خواتین کیلئے خوشخبری، سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافہ

0

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔

سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد مستحق خواتین کی قسط اب ساڑھے 13 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 14 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

ایران کا آبنائے ہُرمز میں بحری مشقوں کے بعد آج راکٹ لانچ کرنےکا منصوبہ، نوٹم جاری

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف

اس کے علاوہ بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں براہ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جن خواتین نے ڈیجیٹل والٹ کے لیے مفت سم حاصل نہیں کی وہ فوری طور پر اپنی سم کے لیے بی آئی ایس پی دفاتر سے رجوع کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.