وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کرکے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے: اسحاق ڈار

وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کرکے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے: اسحاق ڈار

0

نائب وزیراعظم **اسحاق ڈار** نے کہا ہے کہ وزیراعظم واشنگٹن میں ہونے والے غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کرکے صدر **ڈونلڈ ٹرمپ** کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے غزہ میں اسرائیلی بربریت اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔

ایچ ای سی نے تمام ڈگری پروگرامز میں اے آئی کا مضمون متعارف کرانیکی ہدایت کردی

انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیز فائر کا احترام کیا جانا چاہیے۔

نائب وزیراعظم نے مستقل امن کے لیے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری کو ضروری قرار دیا اور واضح کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار تمام صورتحال میں لازم و ملزوم ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کا احترام کیے بغیر کوئی حل قابل عمل نہیں۔

انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم **شہباز شریف** غزہ امن بورڈ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.