کوئی سیاسی ونگ نہیں، عمران خان کی رہائی کےبعد یہ فورس ختم کردی جائیگی: شفیع جان

کوئی سیاسی ونگ نہیں، عمران خان کی رہائی کےبعد یہ فورس ختم کردی جائیگی: شفیع جان

0

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات **شفیع جان** نے کہا ہے کہ **عمران خان** کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کر دی جائے گی اور یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے ہم کچھ اور سوچ رہے ہیں، رمضان کے بعد دوبارہ واپس آئیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت، سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے ضمن میں ہی قائم کی جائے گی اور کوئی بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے، جس کے لیے باقاعدہ رکنیت دی جائے گی اور اس کا حلف لیا جائے گا۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کر دی جائے گی تاہم احتجاج ختم کرنے کے لیے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا **سہیل آفریدی** نے بانی چیئرمین **پاکستان تحریک انصاف** عمران خان کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.