اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے معاملے پر احتجاج کیا، اور صحت کے اس مسئلے کو عدالت کے ذریعے حل کرنے کے لیے ہم نے درخواست دی تاکہ ذاتی معالجین کو رسائی دی جائے۔

پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی باقاعدہ صوبائی ایئرلائن پنجاب ایئرلائن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کو احتجاج کے دوران جیل خانہ بنا دیا گیا تھا اور راستے بند کر دیے گئے، جس کی وجہ سے احتجاج کے دوران بہت سی رکاوٹیں آئیں۔ اس دوران جب عمران خان کی آنکھ کی صحت سے متعلق خبریں آئیں تو محمود اچکزئی نے بھوک ہڑتال کی بات کی۔ احتجاج کا مقصد بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی کو یقینی بنانا تھا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ بہنوں کے جذبات درست ہیں اور انہیں ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے، عمران خان کی آنکھوں کی بہتری کی امید ہے اور انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.