ہمیں کسی سرکاری ڈاکٹر پر اعتبار نہیں، علیمہ خان کا عمران خان کا علاج ذاتی معالجین سے کرانےکا مطالبہ

ہمیں کسی سرکاری ڈاکٹر پر اعتبار نہیں، علیمہ خان کا عمران خان کا علاج ذاتی معالجین سے کرانےکا مطالبہ

0

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہیں کسی سرکاری یا کسی ادارے کے ڈاکٹر پر اعتبار نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جن ڈاکٹرز کے نام خاندان کی جانب سے دیے گئے، ان سے علاج نہیں کرایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ فیملی ڈاکٹر کی موجودگی میں علاج کیا جائے، تاہم اس سے انکار کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی دنوں سے یہ سننے میں آ رہا تھا کہ اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

علیمہ خان نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ جو رپورٹ آئے گی وہ تسلی بخش نہیں ہوگی اور جو رپورٹ سامنے آئی ہے وہ مذاق کے مترادف ہے کیونکہ اس میں علاج کا کوئی واضح پلان درج نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکام سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج درست طریقے سے ہو رہا ہے تو پھر اسے خفیہ کیوں رکھا جا رہا ہے۔

علیمہ خان نے مطالبہ کیا کہ عوام باہر نکلیں اور علاج کے معاملے پر دباؤ بڑھائیں، اور کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے بارے میں کون کیا کہہ رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.