دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری

0

فروری 2026 کے لیے جاری ہینلے اینڈ پارٹنرز پاسپورٹ انڈیکس میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی سامنے آگئی ہے، جس میں پاکستان کی پوزیشن میں معمولی بہتری دیکھی گئی ہے۔

اسلام آباد میں موٹرسائیکلز پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا ہے، جس کے حامل افراد 192 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس رہے، جن سے 187 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔

تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات اور سویڈن کے پاسپورٹس رہے، جن کے ذریعے 186 ممالک میں بغیر ویزا سفر ممکن ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر آیا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ جنوری میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر تھا، تاہم فروری 2026 کی فہرست میں ایک درجے بہتری کے بعد پاکستان 97 ویں نمبر پر آ گیا ہے، اور اس کے حامل افراد 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے بعد یمن 98 ویں، عراق 99 ویں، شام 100 ویں جبکہ افغانستان 101 ویں نمبر پر رہا۔

خطے کی دیگر درجہ بندیوں میں بھارت 80 ویں، چین 59 ویں، ایران 92 ویں اور سعودی عرب 54 ویں نمبر پر رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.