اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے 18 فروری تک روک دیا
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سابق وزیر محسن شاہنواز رانجھا کو قتل کی کوشش سمیت دیگر پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے صارفین کے تحفظ کے لیے ’’سائبر شیلڈ ‘‘ متعارف کرا دی
عدالت نے قتل کی کوشش سمیت دیگر پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا اور 18 فروری تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری نہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی عدم دستیابی اور ملزم کی عدم پیشی کے باعث دلائل نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے معاون وکلاء خالد یوسف چوہدری اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل اور جعلی رسیدوں سمیت مختلف مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔