حقائق سے واضح ہوتا ہے عمران خان نے لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا: سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ

حقائق سے واضح ہوتا ہے عمران خان نے لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا: سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ

0

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج کی یقین دہانیوں کے بعد ان کی جانب سے دائر کی گئی تین فوجداری درخواستیں غیر مؤثر قرار دے کر غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 12 فروری کی سماعت کے بعد سات صفحات پر مشتمل تفصیلی حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق یہ درخواستیں الیکشن کمیشن کی شکایت سے پیدا ہونے والے فوجداری مقدمے کے عبوری اور طریقہ کار سے متعلق احکامات کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔

عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے، دانیال چوہدری

عدالت نے نوٹ کیا کہ سابقہ رپورٹ 2023 کی تھی اور قید کی جگہ مختلف تھی، اس لیے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کو تازہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی اور بیرسٹر سلمان صفدر کو فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا گیا تاکہ وہ ذاتی طور پر ملاقات کر کے الگ رپورٹ پیش کریں۔

پیش کی گئی رپورٹس میں عمران خان کی رہائش، خوراک، سیل کی حالت، معمول کے طبی معائنے اور سکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش اور ہم آہنگ قرار دیا گیا۔ عدالتی معاون کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان نے اپنی سکیورٹی، رہائش اور خوراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور قید کی فطری حدود کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی ضروریات کو محدود اور معقول قرار دیا، تاہم بینائی کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش ظاہر کی گئی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ قانون کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں گے اور ماہر امراض چشم کی ٹیم 16 فروری 2026 سے پہلے طبی معائنہ کرے گی۔ عدالت نے سفارشات کے مطابق عمران خان کو برطانیہ میں مقیم اپنے بیٹوں سے قانون اور سکیورٹی ضوابط کے تحت رابطے اور ذہنی صحت کے لیے مطلوبہ کتابیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

عدالت نے درخواستوں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے سابقہ احکامات کے احترام میں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تاکہ ہائی کورٹ اپیل کا فیصلہ کرے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر اس دوران عمران خان کو کوئی شکایت ہو تو مناسب فورم ہائی کورٹ ہے جہاں ان کی اپیل زیرِ التوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.