بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ تسلی بخش، فی الحال اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 100 فیصد اور دوسری آنکھ کی بینائی 70 فیصد بہتر ہو چکی ہے، اور مزید بہتری جاری ہے۔ فی الحال کوئی ایمرجنسی صورتحال نہیں کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوا تو یہ قدم اٹھایا جائے گا۔ طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور علاج کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔