سپریم کورٹ میں پھانسی ،عمرقید کے کیسز آئندہ 45 روز میں نمٹانے کا ہدف مقرر

سپریم کورٹ میں پھانسی ،عمرقید کے کیسز آئندہ 45 روز میں نمٹانے کا ہدف مقرر

0

سپریم کورٹ نے پھانسی اور عمر قید کے مقدمات 45 روز میں نمٹانے کا ہدف مقرر کر دیا

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق اکتوبر 2024 سے اب تک زیرالتوا فوجداری مقدمات کی تعداد کم ہو کر 12 ہزار 705 رہ گئی ہے۔ 9 تا 14 فروری کے دوران سزائے موت اور عمر قید کے 354 فوجداری مقدمات نمٹائے گئے، جبکہ اسی ہفتے 141 نئے مقدمات دائر ہوئے۔ نمٹائے گئے مقدمات کی شرح نئے مقدمات سے تقریباً 277 فیصد زیادہ رہی۔

عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے، دانیال چوہدری

چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ جنوری تک تمام زیرالتوا سزائے موت کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔ مخصوص بینچز، اصلاحاتی گروپس اور عدالتی ٹیمیں مربوط حکمت عملی کے تحت اہداف کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔ جیل پٹیشنز کو منظم اور تیز رفتار بنانے کے لیے واضح اور قابل پیشگوئی ٹائم لائن متعارف کرائی جائے گی، جبکہ فوجداری مقدمات میں جمود کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے کا عزم بھی دہرایا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.