عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے، دانیال چوہدری

عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے، دانیال چوہدری

0

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری: عمران خان کو صرف جان لیوا بیماری کی صورت میں ہی بیرون ملک بھجوایا جا سکتا ہے

راولپنڈی: وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صرف اس صورت میں بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جا سکتا ہے جب کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہو، ورنہ ایسا ممکن نہیں۔

امریکا: مقابلے کے دوران باکسر کی وِگ اکھڑ گئی

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے علاج کے تمام ضروری انتظامات دستیاب ہیں اور آئندہ بھی مہیا رہیں گے۔ حکومت علاج کے معاملے میں سنجیدہ ہے اور جیل میں انہیں قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے سوالات کے بعد یہ واضح کر دیا کہ قانونی شہادت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

دانیال چوہدری نے سوشل میڈیا پر پھیلے ہوئے پروپیگنڈے اور ڈیل کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے لیے پارلیمانی راستہ ہی اختیار کیا جائے گا اور بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.