پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کا افتتاح
امریکا: مقابلے کے دوران باکسر کی وِگ اکھڑ گئی
لاہور: پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور خریداری کے لیے مالکان کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروا سکیں گے۔
ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے دو کروڑ 60 لاکھ گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی آسان ہو جائے گی، اور واجبات کی آن لائن ادائیگی کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفر کا عمل مکمل ہو جائے گا۔