لطیف کھوسہ کا سپریم کورٹ کو خط، عمران خان کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنےکا مطالبہ

لطیف کھوسہ کا سپریم کورٹ کو خط، عمران خان کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنےکا مطالبہ

0

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھا جس میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مفاہمتی یادداشت، طلبہ کی کاروباری مہارتوں کے فروغ کے لیے اشتراک شروع

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

خط کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اور عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، بیماری کے دوران بھی عمران خان کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر طبی معائنہ ہوا لیکن اہلخانہ کو لاعلم رکھا گیا۔

لطیف کھوسہ نے خط میں اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ عمران خان کے اہلخانہ اور پارٹی قائدین کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے۔

خط کے مطابق عمران خان کے اہلخانہ اور پارٹی قیادت کو طبی معائنے کے وقت بلانے کا دعویٰ غلط ہے، اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنے نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے، جبکہ طبی معاملے سے اہلخانہ کو باہر رکھنے سے پریشانی اور خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.