کراچی کو نیا صوبہ بنانے کی گونج، وزیراعلیٰ سندھ کا واضح جواب

کراچی کو نیا صوبہ بنانے کی گونج، وزیراعلیٰ سندھ کا واضح جواب

0

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ صرف پراپیگنڈا ہیں، اور کراچی کے شہری صوبہ بننے کے حق میں نہیں ہیں۔

علاج کے بعد عمران خان کی بینائی بہتر ہونے لگی، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

کراچی میں پل کے افتتاح کے موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کام پر توجہ دی جائے، لوگوں کو ورغلانے پر نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے پنجاب اسمبلی نے پہلے ہی قرارداد پاس کر دی ہے، اور سندھ حکومت کسی بھی صورت ایسا نہیں کرے گی۔ ان کے بقول، سندھ نے پاکستان بنایا ہے اور کسی کو تاریخ نہیں معلوم، لہٰذا کراچی کو صوبہ بنانے کی باتیں پاکستان کے ساتھ وفاداری کے خلاف ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نام لیے بغیر ایم کیو ایم کو بھی پیغام دیا کہ وہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کریں، کیونکہ یہ سندھ حکومت کا منشور ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب ایم کیو ایم کے پاس اختیارات تھے تو شہر میں دہشت گردی اور بوری بند لاشیں نظر آتی تھیں، اور اب کراچی کے ساتھ مزید کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.