بنگلا دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب 17 فروری کو ہوگی، جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک دورے کے باعث حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد بنگلادیش کا دورہ کر کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو مبارکباد دیں گے۔
بنگلا دیش کے نئے وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری میں شرکت کے لیے چین، سعودی عرب، بھارت، ترکیے، یو اے ای، قطر، ملائیشیا، برونائی، سری لنکا اور نیپال سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن بنگلادیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں لے کر واضح برتری حاصل کی، جبکہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
طلبہ کی جماعت این سی پی نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔