عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان

عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان

0

کراچی: عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) میں حکومت کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص بھی خریدنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کا مکمل اختیار اس کے پاس آ جائے گا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شاہد علی حبیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 100 فیصد حصص کی خریداری کے بعد یہ مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کر سکے گی۔

واپڈا مسلسل تیسری بار نیشنل چیلنج کپ کا تاج اپنے نام کرنے میں کامیاب

انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ کنسورشیم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ باقی 25 فیصد حصص بھی خریدے گا۔ ان کے مطابق اپریل میں اس حوالے سے فیصلہ لینا ہے اور اس کے بعد اگلے 12 مہینے میں ادائیگی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے 100 فیصد حصص کی خریداری کے بعد ائیر لائن مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کرے گی، یعنی اس کا مکمل کنٹرول نجی شعبے کے پاس ہوگا اور ائیر لائن سرکاری نامزد ارکان سے آزاد ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کے عوض 75 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کا مقصد خسارے میں جانے والی فضائی کمپنی کو عملی تنظیم نو، طیاروں کے بیڑے میں توسیع اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری کے ذریعے منافع بخش بنانا تھا۔

گزشتہ دسمبر میں 75 فیصد حصص کی نجکاری کے بعد حکومت نے کنسورشیم کو باقی حصص کی خریداری کے لیے 90 روز کی مہلت دی، جن کی مالیت تقریباً 45 ارب روپے بتائی گئی ہے اور آخری تاریخ اپریل کے اختتام پر مقرر ہے۔ جنوری میں طے پانے والے معاہدے کے تحت رقوم کی منتقلی کے لیے 12 ماہ کی مدت رکھی گئی ہے، جس سے اسے قابلِ عمل قرار دیا گیا ہے۔

کامیاب کنسورشیم میں فاطمہ فرٹیلائزر کے 34.1 فیصد، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے 33.9 فیصد، لیک سٹی کے 16 فیصد اور دی سٹی اسکول کے ساتھ اے کے ڈی گروپ کے 16 فیصد حصص شامل ہیں۔

شاہد علی نے بتایا کہ پی آئی اے کی بہتری کے منصوبے میں سروسز، سٹاف اور ٹکٹنگ کی بہتری کے ساتھ ساتھ سیفٹی اور سکیورٹی کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.