راولپنڈی: بانی چیئرمین عمران خان کے جیل میں علاج اور صحت سے متعلق ابتدائی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں عمران خان کے بلڈ پریشر، شوگر لیول اور کولیسٹرول کا مکمل چارٹ شامل ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ بھی وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔
فارمولا ون والے بلنڈر پر میرے اپنے بچوں نے میرا مذاق اڑایا تھا، ندا یاسر
جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کو فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کو کب کس ڈاکٹر نے چیک کیا، اس سے متعلق تمام تفصیلات پورٹ میں درج ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ عمران خان کا طبی معائنہ کرتے ہیں، جس کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالہ جیل حکام سے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کی تھی۔