لاہور میں بجلی چوری کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی، 55 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری پکڑی گئی

لاہور میں بجلی چوری کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی، 55 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری پکڑی گئی

0

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی بجلی چوری پکڑ لی۔

پولیس نے ایکسیئن گلشن راوی اور ایس ڈی او کے ہمراہ بند روڈ پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی، جس دوران 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری پکڑی گئی۔

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ، 3 ماہ کی ڈیڈلائن مقرر

ترجمان لیسکو نے بتایا کہ شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری میں بوگس میٹرز لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی جبکہ انڈر گراؤنڈ کیبل بچھا کر دوسری فیکٹری کو بھی بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لیسکو ٹیموں نے غیر قانونی کیبلز اور بوگس میٹرز اپنی تحویل میں لے کر ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا اور ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.