پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے تجاویز سامنے آئی ہیں۔
وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج میں عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟ جانئے
آج رات بارہ بجے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے، جس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 4 روپے 39 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے، اور اس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 56 پیسے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے تک اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی فی لیٹر قیمت 273 روپے 78 پیسے ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 4 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔
نئی قیمتوں میں حتمی رد و بدل کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔