عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل

عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل

0

اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ دستور بھی مکمل طور پر بند ہے۔

حکومت نے عمران خان کیلئے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی ہسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے حکومت کا میڈیکل پینل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اڈیالہ جیل نہ آ سکا۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش کی روشنی میں بانی کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بانی کے طبی معائنے کے لیے حکومت نے میڈیکل پینل تشکیل دیا ہے، پینل میں ڈاکٹر امجد اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے 16 فروری سے قبل عمران خان کے طبی معائنے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.