پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لے جانے کے لیے رضامند ہے۔
سلمان اکرم راجا نے پارلیمنٹ ہاؤس سے ویڈیو بیان میں کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات کروا دی گئی ہے۔
جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنےکی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعددکارکن گرفتار
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل لے جانے کے لیے رضامند ہے اور بانی کے خاندان کے ایک فرد کو بھی ملنے کی اجازت دی جائے گی۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا ان کا حق ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کا ماہرین امراض چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے اور ان کے علاج اور معائنے کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔