وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی آنکھ کے زیر علاج ہونے کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ماہرین امراض چشم کسی خصوصی طبی ادارے میں کریں گے اور ان کے علاج اور معائنے کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
چوائس نمبر پلیٹس کی تاریخی نیلامی، ’’وزیرستان 1‘‘ چار کروڑ سے زائد میں فروخت
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا ان کا حق ہے اور اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات کرا دی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل لے جانے پر رضامند ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی کے خاندان کے ایک فرد کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔