قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے ارینا ہال میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی زور و شور سے جاری ہے، جس میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ
نیلامی میں مہنگی بولیوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا ہے اور منفرد نمبر پلیٹس بڑی رقوم میں فروخت ہو رہی ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق ’’وزیرستان 1‘‘ نمبر پلیٹ سب سے مہنگی فروخت ہونے والی پلیٹ بن گئی ہے۔ اس نمبر پلیٹ کی قیمت 4 کروڑ 6 لاکھ روپے رہی، جسے فیض الرحمان نے خرید کر ریکارڈ قائم کیا۔
نیلامی میں ’’مہمند 1‘‘ نمبر پلیٹ پر بھی سخت مقابلہ ہوا اور یہ 3 کروڑ 21 لاکھ روپے میں حاجی ظاہر گل نے خریدی، جو اب تک کی دوسری سب سے بڑی بولی بنی۔ اس کے علاوہ ’’پشتون 1‘‘ نمبر پلیٹ بھی نمایاں رہی، جس پر 1 کروڑ 32 لاکھ روپے کی بولی لگی۔
تقریب میں شریک افراد کی جوش و خروش اور دلچسپی سے ظاہر ہے کہ منفرد اور شناختی نوعیت کی نمبر پلیٹس کے لیے خریدار بڑی رقم خرچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ارینا ہال میں جاری نیلامی کے دوران مزید چوائس نمبر پلیٹس پر بولیاں جاری ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ بھی نئی ریکارڈ ساز بولیاں سامنے آئیں گی۔