کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے، وزیر ریلوے

کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے، وزیر ریلوے

0

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بھی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی نہیں مانگ سکتا اور جیل رولز کے مطابق ہی کارروائی ہوگی۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4 اور 5 کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بیمار افراد کا علاج یقینی بنایا جائے گا، لیکن بہانہ بنانے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے سب سے بڑے مسائل میں ٹریک کی صورتحال شامل ہے، جس پر اقدامات جاری ہیں اور مقررہ ٹارگٹس حاصل نہ کرنے والے افسران کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہوگا۔

دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر ریلوے نے بتایا کہ مرکزی اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ لائنز پر کام کیا جا رہا ہے اور ایران کے ساتھ کوئٹہ تا تفتان بارڈر پر مال گاڑی کے منصوبے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون کے 480 کلومیٹر کراچی تا روہڑی سیکشن کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر ایشین بینک سے منظور ہو چکے ہیں اور جولائی تک کام شروع کیا جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پیپلز ٹرین پورے کوئٹہ کو کور کرے گی اور بلوچستان حکومت اس کی فنڈنگ کرے گی۔ روہڑی سے کراچی روزانہ 12 فریٹ ٹرینیں چلانے کا ٹارگٹ ہے جبکہ موجودہ تعداد 10 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسپتال کے علاوہ دیگر اسپتال آؤٹ سورس کیے جائیں گے اور پرائم ٹرینوں کی سہولیات بہتر کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹرینیں دسمبر 2026 تک اپ گریڈ ہو جائیں گی اور پاکستان کو کوچز اور ویگن بنانے کے شعبے میں دیگر ممالک کے لیے ایکسپورٹ کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔ ایم ایل 2 پر این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی معاونت سے 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں اور ہر اسٹیشن اسمارٹ اور محفوظ بنایا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ لاہور اسٹیشن کے باہر جدید ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں، ریلوے کراسنگ کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور تھر میں سفاری ٹرین شروع کی گئی ہے۔ سیلری کے مسائل بھی حل کیے جا چکے ہیں اور ریلوے ملازمین کی ویلفیئر کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایے پہلے ہی کم ہیں اور صارفین کے لیے سہولیات مزید بہتر بنائی جا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.